فرانس میں بلی کے پڑوسی کے گھر بار بار جانے پر مالک پر 1,250 یورو (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بلی اکثر باڑ پھلانگ کر پڑوسی کے گھر چلی جاتی تھی، جہاں اس کے پنجوں کے نشان دیواروں پر اور پیشاب کے نشانات بستر پر پائے گئے، پڑوسی نے عدالت میں شکایت درج کرائی اور عدالت نے فیصلہ بلی کی مالک کے خلاف دے دیا۔
شادی کے سوٹ پر اشتہارات لگا کر فنڈ جمع کرنے کا انوکھا طریقہ
بلی کی مالکن نے فرانسیسی اخبار کو کہا کہ جب عدالت کا نوٹس آیا تو ایسا لگا جیسے بجلی گر گئی ہو! تب سے میں نے اپنی بلی ریمی کو گھر کے اندر قید کر رکھا ہے، وہ موٹا ہو گیا ہے، چڑچڑا ہو گیا ہے بالکل ایسے جیسے اسے گھریلو نظر بندی کی سزا ملی ہو۔
خاتون نے کہا کہ علاقے میں اور بھی کئی بلیاں ہیں، مگر الزام صرف ان کی بلی پر لگا۔ لیکن جج نے ان کی وضاحت قبول نہیں کی۔
آن لائن نجومی کی باتوں پر خاتون نے شوہر پر بے وفائی کا الزام لگا دیا
رپورٹ کے مطابق عدالت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر بلی دوبارہ باڑ پار کرتی ہے، تو 2,000 یورو کا نیا جرمانہ اور 150 یورو روزانہ اضافی سزا کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔
