بیجنگ، چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران کے حقوق کا احترام ضروری ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ مختلف فریق باہمی رابطے اورمذاکرات کے عمل کو برقرار رکھیں تاکہ خطے میں تناؤ کم ہو اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
امریکی صدر نے نیورک انتخابات میں شکست شٹ ڈاؤن کو قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل اور باہمی اعتماد پر مبنی سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کے فروغ اور خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک علاقائی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
