واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آ گئی۔
امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) نے ایک سروے میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کم ہو کر 37 فیصد پر آ گئی ہے۔
سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 63 فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
سروے میں سامنے آیا کہ جنوری میں دوسری مدت صدارت کے آغاز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد تھی۔ جو اب کم ہو کر 37 فیصد پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی افواج میں خواتین کیساتھ جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا انکشاف
امریکا کی 68 فیصد عوام نے ملک کے حالات کو خراب قرار دے دیا۔
