انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔
رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی ایک بار پھر اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں معمولی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
ون ڈے ٹیم رینکنگ
آئی سی سی کے مطابق، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔
آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
بیٹرز کی فہرست میں روہت شرما اپنی پہلی پوزیشن پر قائم ہیں۔
Can’t afford therapy, so I let Rohit Sharma’s batting fix my mood pic.twitter.com/gQw4nrX4lY
— cinnamon (@dharamshala103) October 25, 2025
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 3 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ویرات کوہلی کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔
ون ڈے بالرز رینکنگ
بالرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور نمبر ون بولر ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے نیچے آ کر 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 9 درجے ترقی کے ساتھ 30ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
💪🏻 THREE FOURS IN A ROW! Babar Azam brings up his fifty in style 👑
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR6J9e#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/QWtDkuWkDy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2025
البتہ فرحان صاحب زادہ ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 11ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بالرز میں بھارت کے ورون چکرورتی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے ابرار احمد بدستور 8ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری کے امکانات اب بھی موجود ہیں، تاہم مستقل مزاجی اور بڑے میچوں میں کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ عالمی رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کر سکیں۔
