سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن یکم نومبر کی رات کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر ہلاک ہو گئے ،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزن آپریشن جاری ہے، “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے۔
