پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔
تین میچوں کی سیریز میں بابراعظم کئی معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں
اگر بابراعظم اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، سابق کپتان نے 134 ون ڈے میچز کی 131 اننگز میں 19 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
اگر وہ اس ون ڈے سیریز میں سنچری اسکور کرتے ہیں تو وہ معروف سابق کرکٹر سعید انور کے برابر آ جائیں گے، انہوں نے 244 ون ڈے اننگز کھیل کر 19 سنچریاں بنائی تھیں، یہ ملکی سطح پر کسی بھی کھلاڑی کی زیادہ سنچریاں ہیں۔
بابراعظم babar azam سنچری کرنے کے ساتھ معروف بلے بازوں برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔اگر سابق کپتان سنچری کی بجائے نصف سنچری سے زائد اسکور کرتے ہیں تو یہ ان کی ون انٹرنیشنل میں 57 واں ففٹی پلس اسکور ہو گا۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
اگر وہ نصف سنچری سے زائد اسکور بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ویون رچرڈ کو پیچھے چھوڑ دیں گے، نصف سنچری سے زائد رنز بنانے پربابراعظم سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیمن فلیمنگ، ناتھن ایسٹل اور مارٹن گپٹن کے برابر آ جائیں گے۔
