پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا مشترکہ اجلاس کل بلا لیا گیا ہے،پی ایس ایل سے متعلق اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرنچائز مالکان کو آفر کیے جانیوالے نئے کنٹریکٹ سے متعلق گفتگو متوقع ہے ، اجلاس میں ٹائٹل اسپانسر شپ کے 2سالہ معاہدے پربھی وضاحت دی جائے گی۔
دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی جلدہو گی، سلمان نصیر
اجلاس میں ویلیوایشن رپورٹ، پی ایس ایل 11 کی ممکنہ ونڈو پر گفتگو ہوگی،سی ای او، پی ایس ایل کی بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے اجلاس آن لائن بلایا جارہا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ “پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ” (Player Acquisition Consultant) تخلیق کیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ درخواستیں 15 نومبر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔
