ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم رہی۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1369 روپے تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ cement کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1345 روپے رہی،راولپنڈی میں 1346 روپے، گوجرانوالہ میں 1400 روپے، سیالکوٹ میں 1350، لاہور میں 1406 روپے اور فیصل آباد میں 1380 روپے رہی۔
سرگودھا میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1360 روپے،ملتان میں 1378 روپے، بہاولپور میں 1407 روپے، پشاور میں 1334 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1300 روپے رہی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369 روپے،حیدرآباد میں 1427 روپے، سکھر میں 1500 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس
کوئٹہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1500 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے رہی۔
