ایشیز سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہونا شروع کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ اسی سلسلے میں ٹریوس ہیڈ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف آخری دو میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ کو شیفلڈ شیلڈ کے چوتھے راؤنڈ میں ایکشن میں دیکھا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے متعدد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
بھارت : آسٹریلوی وویمن ٹیم کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
اسی طرح تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر کے ون ڈے کپ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جب کہ بین ڈار شیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے، جب کہ چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
