عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہو گئی۔
سونا آج پھر مہنگا ہو گیا، قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 900 کی سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4015 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے دو دن قبل سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گئی تھی۔
