افغانستان میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 27 افراد جاں بحق جبکہ 733 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے ہندو کش خطے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مزار شریف سے 45 کلومیٹر دور اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان afghanistan earthquake میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 27 افرادجاں بحق اور 733 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، ازبکستان، ایران اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
افغانستان میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، رات کے وقت آنے والے زلزلے میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
سعودی عرب کو عالمی سطح پر بڑا عہدہ مل گیا
یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025 کو آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
