لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ اور اہم ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ پی کے ایل آئی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے پہنچے۔ ان کے ہمراہ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی تھے۔
سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی طبیعت کی ناسازی کے باعث پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دو روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر بھی شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے تھے۔
رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔
