بھارت نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ جیت لیا،فائنل میں جنوبی افریقا کو52رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 298 رنز بنائے،299رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246 رنز بنا سکی،جنوبی افریقی کپتان کی سنچری مگر ٹیم کو جیت نہ دلا سکی،بھارت کی دپتی شرما نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ دپتی شرما نے 58 رنز بنائے۔
بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے 45، کپتان ہرمنپریت کور نے 20، جمائما روڈریگز نے 24، امنجوت کور 12، رچا گوش 34 اور ردھا یادیو 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ نونکولولیکو، نادائن ڈے اور چولی ٹریون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز کیا۔ اوپنر اور ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے سینچری اسکور کی۔ وہ 101 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔
تزمین برٹس 23، اینیک بوش صفر، سن لوس 25، ماریزان کپ 4، سینالو جفتا، اینری ڈیرکسن 35، چلو ٹریون 9 رنز بنا سکیں۔
بارش کے باعث ٹاس 2 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا
