سابق کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ صرف میچ نہیں بلکہ ہر جگہ پریشر ہوتا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے آخری اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم babar azam پلیئر آف دی میچ قرارپائے، فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے،صرف میچ نہیں بلکہ ہر جگہ پریشر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کی پارٹنرشپ زیادہ دیر چلے مگر نہیں ہوسکا، کوشش ہوتی ہے ہر بار اچھی پرفارمنس دیں، سابق کپتان نے کہاکہ شائقین کی جانب سے ملنے والے پیار سے حوصلہ مزید بڑھتا ہے۔
Grateful to be back doing what I love 🇵🇰
Thankful for those who believed when it was quiet 🙏🏼 pic.twitter.com/OV8faTLMyS— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کرتا ہوں جو میری سوچ ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلوں، جو اسکور چیز کر رہے ہوتے ہیں اس حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں آنے والے بلے بازوں کے لیے آسانی پیدا کرنا پڑتی ہے۔
بابر اعظم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ شکر گزار ہوں کہ دوبارہ وہ کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، ان سب کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اُس وقت یقین رکھا جب کچھ بھی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے، انہوں نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ پچاس رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابر اعظم اپنی پرفارمنس کے ساتھ ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں، سلمان علی آغا
بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 39 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
