تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے باعث جنوبی افریقا ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہے، پروٹیز کے دو کھلاڑی پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ چکے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں، نسیم شاہ اور ابرار کو آرام دیا گیا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق آج کا میچ کھیلیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی نے عثمان طارق کو ڈیبیو کیپ دی ۔ ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف نے عثمان طارق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی ٹیم میں صائم ایوب، فرحان، بابراعظم، کپتان سلمان آغا، وکٹ کیپر عثمان خان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف،شاہین شاہ، سلمان مرزا اور عثمان طارق ٹیم میں شامل ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کر دی
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایل ڈی پریٹوریس، اینڈائل سیمیلانی اور لیزاڈ ویلیمز ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ٹونی ڈی زورذی، ننڈری برگر اور لونگی نگیڈی ٹیم سے باہر ہیں۔
