بارسلونا، ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹار لامین یامال کو ایسی انجری لاحق ہو گئی ہے جسے میڈیکل ماہرین نے ناقابلِ علاج قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق 17 سالہ یامال پبالجیا (Pubalgia) کے عارضے میں مبتلا ہیں جو ایک دائمی اسپورٹس انجری ہے اورزیادہ ترجسمانی دباؤ یا مسلسل کھیل کے باعث ہوتی ہے۔
بارسلونا کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ یامال کو یہ مسئلہ کافی عرصے سے درپیش تھا، تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کی علامات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی 20، پاکستان کی متوقع پلیئنگ الیون سامنے آ گئی
ڈاکٹروں کے مطابق پبالجیا کا مکمل علاج ممکن نہیں، البتہ طویل آرام اورمحتاط فزیوتھراپی سے درد کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ہے،لامین یامال اس سیزن میں اپنی انجری کے باعث پہلے ہی کئی اہم میچوں سے باہر رہ چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ریال میڈرڈ کے خلاف ال کلاسیکو کے دوران انہیں شدید تکلیف میں مبتلا دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
بارسلونا کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم یامال کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے مگرانجری کی نوعیت کے باعث ان کی واپسی کا وقت غیر یقینی ہے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر نوجوان فٹبالر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اگرحالت میں بہتری نہ آئی تو یامال کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
