قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ ماں کو دے دیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے باؤلر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
سلمان مرزا salman mirza نے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے کارکردگی دکھانا ہے، میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں،جو پلان کو چ کی جانب سے ملے کوشش ہوتی ہے کہ اس کے مطابق کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، آج کی کارکردگی اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی باؤلنگ کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں آتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرفارم کرے، سلمان مرزا نے کہا کہ ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔
بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں تاریخ رقم کر دی
واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلمان مرزا نے 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف کے حصے میں چار وکٹیں آئیں، نسیم شاہ نے دو جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دی۔
