انقرہ، ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے جاری رہنے سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیہ کوغزہ میں جنگ بندی کے تسلسل پر تشویش ہے کیونکہ موجودہ صورتحال غیر یقینی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ فریقین سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ غزہ ٹاسک فورس اوراستحکام فورس کے قیام پر بھی بات چیت ہو رہی ہے تاکہ جنگ بندی کے معاہدے پرعمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔
امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدہ
ترک وزیرخارجہ کے مطابق وہ تمام وزرائے خارجہ جنہوں نے نیویارک میں امریکی صدرسے غزہ کے معاملے پر ملاقات کی تھی، پیرکے روزدوبارہ اجلاس کریں گے۔
اس اجلاس میں نہ صرف جنگ بندی کے تسلسل بلکہ آئندہ کے اقدامات اورعلاقائی استحکام کے لیےعملی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کی مشترکہ کاوشوں سے غزہ میں پائیدار امن اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
