واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2026 کے لیے پناہ گزینوں کی داخلے کی حد صرف 7500 مقرر کر دی ہے جو اب تک کی سب سے کم تعداد قرار دی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اورامیگریشن نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
برطانوی شہریت،حکومت نے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنی ترجیحات بدلتے ہوئے اندرونی شہریوں کے روزگار اور تحفظ کو اولین اہمیت دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دورحکومت میں پناہ گزینوں کے داخلے کی حد 1 لاکھ 25 ہزارمقررکی گئی تھی۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) نے امریکی فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جنگ زدہ ممالک اور سیاسی پناہ کے متلاشی ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔
