پاکستانی سینما میں ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے کیونکہ نامور اداکار بلال اشرف ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی فلم “خان تمہارا” کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست تجسس پیدا کردیا ہے۔

ہم فلمز(humfilms) کی اس پیشکش میں بلال اشرف (bilalashraf)کے ساتھ مرکزی کردار میں مایا علی ایک بالکل نئے اور طاقتور روپ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم احتشام الدین(ehteshamuddin) کی ہدایتکاری میں ایم ڈی پروڈکشنز اور بہیو ٹرانس میڈیا (behivetransmedia)کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے۔
فلم کے پُر اسرار ٹیزر نے ریلیز کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ٹیزر میں ایکشن، سسپنس اور جذبات کا حسین امتزاج نظر آتا ہے، جس نے شائقین کو فلم کی ریلیز کا شدت سے منتظر بنا دیا ہے۔
مایا علی(mayaali) فلم میں “نرگس” کا کردار ادا کر رہی ہیں،ایک نڈر، مضبوط اور خودمختار عورت جو کہانی کے مرکزی موضوع “طاقت اور عزم” کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا نیا روپ مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت ثابت ہوا ہے، جو انہیں پہلے سے بالکل مختلف انداز میں دیکھنے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب، بلال اشرف کی واپسی فلم کے معیار اور کشش کو مزید بڑھا رہی ہے۔ ان کی ہم فلمز(humfilms ) کے ساتھ کامیاب ماضی کو دیکھتے ہوئے شائقین توقع کر رہے ہیں کہ یہ ان کے کیریئر کی ایک اور یادگار پرفارمنس ثابت ہوگی۔
اداکارہ مایہ علی فلم خان تمھارا میں نئے روپ میں
فلم عیدالاضحیٰ 2026 پر ریلیز کے لیے شیڈول ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ پاکستانی سینما کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہوگی۔
اعلیٰ معیار کی پروڈکشن، طاقتور کاسٹ، اور پرکشش کہانی کے ساتھ’’خان تمہارا‘‘نہ صرف ناظرین کو متاثر کرنے بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔
