بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر(Shreyas Iyer) کا انجری کے بعد پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔
— Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025
29 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ائیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اس وقت صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے ملنے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے دل سے شکرگزار ہوں، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں بتایا ہےکہ ائیر کی حالت اب ٹھیک ہے، منگل کو کیے گئے دوبارہ اسکین میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور شریاس صحتیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔
Further medical update on Shreyas Iyer 👇
A repeat scan done on Tuesday, 28th October, has shown significant improvement, and Shreyas is on the road to recovery.
Details 🔽 #TeamIndia | #AUSvINDhttps://t.co/1EgBRO3lRI
— BCCI (@BCCI) October 28, 2025
یاد رہے شریاس ائیر25 اکتوبر کو آسٹریلیا کےخلاف سڈنی میں سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔
