جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں امریکی صدر نے مودی پر طنزیہ وار کرتے ہوئے خونی قاتل قرار دے دیا۔
سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرا یا۔
ٹرمپ نے فوج کو ایٹمی ہتھیاروں کو فوری ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی دیکھنے میں اچھا مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے، ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ”نہیں، ہم لڑیں گے!“
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟ ٹرمپ کے حالیہ تبصرے نے بھارت امریکہ تعلقات میں گہری دراڑ اور مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا میں امریکی صدر اور چین کے صدر میں بھی اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے ملاقات انتہائی کامیاب ہوگی۔
کچھ چیزوں پر اتفاق ہے، بہت سی پر ہوجائے گا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے چین کے ساتھ آج ہی ڈٖیل ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اتفاق ہے، بہت سی چیزوں پر ہوجائے گا۔
