اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے چودھری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اجلاس میں چودھری یاسین کے نام کا اعلان کیا گیا۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت بھی پارٹی اجلاس میں موجود تھی۔ اور آزاد کشمیر کے وزارت عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ جن میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے نام شامل تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چودھری یاسین کا نام فائنل کیا گیا۔ پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا نام باقاعدہ طور پر رات کو اناؤنس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا زوال 9 مئی سے شروع ہوا اور ریاست کیخلاف اسلحہ اٹھانے پر کارروائی شروع ہوئی، مریم نواز
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھی آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
