آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان کرکٹر تربیتی سیشن کے دوران شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق 17 سالہ کھلاڑی کو گزشتہ روز شہر کے مشرقی علاقے فرنٹری گلی (Ferntree Gully) میں واقع ’’والی ٹیُو ریزرو‘‘ کے نیٹس میں پریکٹس کے دوران گیند سر اور گردن پر جا لگی۔
واقعہ شام تقریباً4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا جب کھلاڑی بیٹنگ کی مشق کر رہا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیند ایک خودکار بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی گئی تھی جو غیر معمولی رفتار سے آ کر سیدھی نوجوان کے سر اور گردن کے نازک حصے پر لگی۔
اندور واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ،بھارتی کرکٹ بورڈ
حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں نے ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔ ایمبولینس ٹیم اور ایڈوانسڈ لائف سپورٹ (ALS)پیرامیڈکس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
پیرامیڈکس کے مطابق کھلاڑی کو شدید دماغی اور گردنی چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش حالت میں تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں مونا ش میڈیکل سینٹر (Monash Medical Centre) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے لائف سپورٹ پر رکھا ہوا ہے۔
اس وقت 17 سالہ کرکٹر کی حالت بدستور نازک بتائی جا رہی ہے، اور اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بولنگ مشین کی رفتار معمول سے زیادہ تھی یا ممکنہ طور پر اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔ حکام اس پہلو پر بھی غور کر رہے ہیں کہ آیا حفاظتی ہیلمٹ یا دیگر سیکیورٹی سامان درست طریقے سے استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔
اس واقعے کے بعد مقامی کرکٹ کمیونٹی میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹیم کے کوچز اور کھلاڑیوں نے نوجوان کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، جبکہ کرکٹ کلب کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
