ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت میں ہوئی، جہاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق سماعت مکمل ہونے کے بعد جیسے ہی ہادی علی چٹھہ عدالت سے باہر نکلے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں نے انہیں ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی روٹ توڑنے کی کوشش ، ایمان مزاری شوہر سمیت گرفتار
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو اسی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع پر دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔
سماجی کارکن اور وکلا ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
مزید یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ دونوں نے اپنی پوسٹس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر عائد کی تھی۔ این سی سی آئی اے نے یہ مقدمہ الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا ہے۔
بریکنگ۔۔!! ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کمرہ عدالت سے گرفتار، ہتکھڑیاں لگا کر لے گئے pic.twitter.com/ogv7lp9QdT
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 29, 2025
