کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں امارتی درہم، سعودی ریال،یورو، پاؤنڈ اور کویتی دینار کی اوپن اور انٹرمارکیٹ کی قیمتیں جاری ہو گئیں۔
سعودی ریال
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمتِ خرید 74.91 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 75.04 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر میں قدرے اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمتِ خرید 75.65 روپے اور قیمتِ فروخت 76.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔
درہم
پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درہم کی قیمتِ خرید 76.85 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 77.85 روپے رہی۔
پاؤنڈ
پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمتِ خرید 375.45 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 376.12 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قدر مزید بڑھ گئی، جہاں قیمتِ خرید 380.90 روپے اور قیمتِ فروخت 383.90 روپے رہی۔
یورو
تازہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قیمتِ خرید 327.66 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 328.24 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں قیمتِ خرید 331.85 روپے اور قیمتِ فروخت 335.35 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کوہستان کرپشن اسکینڈل ، مرکزی ملزم کے ساتھی بلال شاہ کے گھر سے 115 تولے سونا برآمد
قطری ریال
پاکستانی روپے کے مقابلے میں قطری ریال کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قطری ریال کی قیمتِ خرید 76.85 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 77.55 روپے ریکارڈ کی گئی۔
امریکی ڈالر
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید 280.90 روپے جبکہ قیمتِ فروخت 281.40 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں قیمتِ خرید 282.65 روپے اور قیمتِ فروخت 282.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں ڈالر کے مستحکم ہونے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث روپے پر ہلکا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
