کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو آخرکار کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کیلئے اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر کی تین رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق کے ایم سی حکام نے رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر کی ٹیم نے ریچھ کے ری ہیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ سے 12 زرافے لانے کی تیاریاں،چڑیا گھروں میں رونق لگے گی
رانو کو اگلے چار روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جس کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نایاب نسل کی برفانی بھورے رنگ کی مادہ ریچھ گزشتہ بیس برس سے کراچی چڑیا گھر میں موجود ہے۔ نامناسب دیکھ بھال اور ناقص سہولیات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
