سوئی ناردرن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے مالی سال 2025-26 کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست کر دی۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے اوگرا میں دائر درخواست میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکا اضافہ مانگا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1955 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ موجودہ اوسط گیس قیمت 1766 روپے 50 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کی درخواست میں 52 ارب 95 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کمپنی نے316 روپے 64 فی یونٹ کاسٹ آف ایل این جی سروس مد میں بھی مانگے ہیں۔
سوئی ناردرن کی درخواست پر اوگرا میں سماعت 7 نومبر کو ہو گی۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن نے خسارے کی مد میں 34 ارب 25 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔
