قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آنے والے بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم babar azam دو گیندیں کھیلنے کے بعد کوربن بوش کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست
ان سے قبل شاہد آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں، اس طرح اب بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس فہرست میں صائم ایوب، عمر اکمل اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے پہلے بیٹنگ کی اور 195 رنز کا ہدف دیا۔
پی سی بی سے تحفظات :محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار
جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور 19 ویں اوور میں 139 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
