واشنگٹن: امریکا کا 80 ارب ڈالر مالیت کا ایٹمی شراکت دار منصوبہ سامنے آ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے ایٹمی توانائی بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ اور منصوبے پر 80 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
منصوبے کے مطابق امریکا میں نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کر کے اے آئی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے مطابق منصوبہ کم ازکم 80 ارب ڈالر کے ری ایکٹرز پر مشتمل ہو گا۔ جس میں بروک فیلڈ، ویسٹنگ ہاؤس الیکٹرک اور کیمیکو کارپوریشن منصوبے کے شراکت دار ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق منصوبہ ٹرمپ کے مئی کے ایگزیکٹو آرڈر سے منسلک ہے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 2030 تک 10 نئے بڑے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنے کا ہدف مقرر ہے۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی ذمہ داری امریکی حکومت اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی روس پر تنقید
واضح رہے کہ گوگل اور مائیکرو سافٹ بھی اے آئی سے متعلق توانائی کے لیے ایٹمی منصوبے شروع کر چکے ہیں۔
