جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔195 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 139 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
صائم ایوب 37 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے، عثمان خان 12، شاہین آفریدی 4،حسن نواز 3 اورسلمان علی آغا 2رنز بناسکے۔جنوبی افریقا کے کوربن باش نے4 اور جارج نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی مکمل اننگز
پاکستان کی پہلی وکٹ31 رنز پر گری،صاحبزادہ فرحان24رنز پر کر آؤٹ ہوئے،دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو کھاتہ کھولے بغیرآئوٹ ہوئے ، اس وقت پاکستان کا سکور33رنز تھا۔تیسری وکٹ43رنز پر گری،کپتان سلمان علی آغا 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ82رنز پر گری،صائم ایوب 37رنز بناکر جارج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ،پانچویں وکٹ85رنز پر گری،حسن نواز 3رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔
چھٹی وکٹ87رنز پر گر گئی،عثمان خان 12رنز بناکر جارج کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے،پاکستان کی ساتویں وکٹ89رنز پر گری،فہیم اشرف ایک رن بناکر جارج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ109رنز پر گری،شاہین آفریدی 4رنز بناکر باش کی گینڈ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔124کے اسکور پر 9ویں وکٹ گری، نسیم شاہ 9رنز بناکر باش کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے ،انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا،جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کےریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کرنمایاں رہے، جارج لِنڈے36، ڈی زورزی 33اورڈی کوک نے 23رنز بنائے،ڈونوون فریرا 10،بریوس 9 اور باش 7 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز 3اورصائم ایوب نے2وکٹیں حاصل کیں،شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی مکمل اننگز
جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 44رنز پر گری، صائم ایوب کی گیند پر ڈی کوک 23رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ 93رنز پر گری،محمد نواز کی گیند پر ڈی زورزی 33رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ109رنز پر گری،محمد نواز کی گیند پر بریوس 9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،چوتھی وکٹ112رنز پر گر گئی،صائم ایوب کی گیند پر بریزکے ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ139رنز پر گر گئی،محمد نواز کی گیند پر فریرا 10رنز بناکر بولڈ آؤٹ ہوئے،جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ178رنز پر گری،ابرار کی گیند پر ہینڈرکس 60رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی ساتویں وکٹ186رنز پر گری،نسیم شاہ کی گیند پر جارج لِنڈے 36رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔194 کے اسکور پر 8ویں وکٹ گری،شاہین آفریدی کی گیند پر باش 7رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے،نویں وکٹ بھی 194 رنز پر گری،لزاد ولیمز 3 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔
ٹاس:
قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ٹاس جیتنے کے بعد قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سیریز میں کئی نئے چہرے شامل ہیں،بابر اعظم کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں،کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو کم سے کم اسکور تک محدود کریں۔
جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے،ٹونی ڈی زورزی ٹی 20ڈیبیو کرہے ہیں۔
پاکستانی پلیئنگ الیون:
صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، سلمان آغا،عثمان خان ، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ ، ابرار احمد

میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنی،پنک کٹ کا مقصدچھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی ہے۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچی اور میچ سے لطف اندوز ہوئی۔

