پاکستان دشمنی میں مبتلا جھوٹے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب ہوگئی ،وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ(first post) نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ’’پاکستانی عسکری قیادت کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے،فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔‘‘
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام
وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ispr) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا.
فرسٹ پوسٹ نے صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی اخبار کے جملے سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیے،بھارتی رپورٹ میں شامل ’’انٹیلی جنس لیکس‘‘ اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
فرسٹ پوسٹ(first post) نے CNN-News18 جیسے حوالہ جات کا استعمال کیا جو ماضی میں غیر مصدقہ اطلاعات شائع کر چکا ہے،پاکستان کا فلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔
بھارتی میڈیا نے گرفتارجاسوس کے بجائے’ ’وسیم اکرم‘‘ کی تصویر چلادی
سفاک مودی کی ایماء پر ریاست نواز گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کرنے پر اتر آیا ہے۔
