پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی ہے۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، بابراعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ حارث روف اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے ممکنہ طور پر کپتان سلمان علی آغا، بابراعظم ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی یہ ٹیم میدان میں اتر سکتی ہے۔
پاک جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
دوسری طرف جنوبی افریقا کی جانب کوئنٹن ڈی کاک ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ انہوں نے چند عرصہ قبل ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
پروٹیز کو ٹی 20 سیریز میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔ ڈیوڈ ملر اور مارکرم انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔
