پاکستان کے معاشی استحکام کے انقلابی سفرکا بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف کر لیا گیا۔
2023 سے 2025 تک پاکستان نے جنوبی ایشیا میں شاندار میکرو اکنامک تبدیلی کی مثال قائم کر دی، حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں کا بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر south asia monitor نے بھی اعتراف کر لیا ہے۔
بہترین داخلی اصلاحات اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکچ نے پاکستان کے ڈیفالٹ سے معاشی استحکام کی بنیاد رکھی ، بھارتی ویب سائٹ ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی فریم ورک کے ذریعے پاکستان کی عالمی سطح پر موثر اقتصادی سفارت کاری بحالی کی بنیاد ہے۔
مسلسل مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے کان کنی، توانائی آ ئی ٹی،زراعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے سی پیک کے نئے مرحلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ معدنیات و توانائی کے منصوبے شروع کیے۔
ساؤتھ ایشیا مانیٹر کے مطابق جون 2024 میں چین کے ساتھ کان کنی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان اکنامک سروے 2025-2024 کے اعداد و شمار بھی پاکستانی مالیاتی اشار یوں میں نمایاں بہتری کے عکاس ہیں۔
پاکستان کی جی ڈی پی 3 فیصد پرائمری سرپلس کے ساتھ چوبیس سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،پاکستانی محصولات میں 36.7 فیصد، آئی سی ٹی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ہوا، افراط زر پچھلے سال 17.3 فیصد سے اپریل 2025 میں نمایاں کمی کے ساتھ 0.3 فیصد پر آ گیا۔
متحدہ عرب امارات میں 2 سالہ ملازمت ویزا حاصل کرنے کا طریقہ
ساؤتھ ایشیا مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق 2025کے اوائل میں ماہانہ ترسیلات زر 3.8 سے 4.0 بلین امریکی ڈالر کے درمیان رہیں، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے امریکہ، فرانس اور چین کی اہم مارکیٹوں کے ساتھ مل کر عروج حاصل کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا معاشی اور علاقائی مالیاتی استحکام ابھرتی معیشتوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔
