دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کے باوجود 2025 میں چند ممالک عالمی دولت کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔
عالمی مالیاتی رپورٹ کے مطابق امریکا، چین اور بھارت اپنی مضبوط معیشتوں اور جدت پسند صنعتوں کے باعث ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔
امریکہ ارب پتی افراد کے لحاظ سے فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اس وقت ارب پتی افراد کی تعداد 902 ہے۔ جن کی مجموعی دولت 6.8 ٹریلین ڈالر ہے۔ امریکی ارب پتی نمایاں شخصیات میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، جیف بیزوس اور لیری ایلیسن شامل ہیں۔
امریکا کے بعد فہرست میں دوسرے نمبر پر چین ہے۔ جہاں ارب پتی شخصیت کی تعداد 450 ہے۔ جن کی دولت 1.7 ٹریلین ڈالر ہے۔ چین میں ارب پتیوں میں سب سے پہلا نمبر ژانگ پمنگ کا ہے۔ جو ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ہیں۔ اور ان کے بعد ژونگ شانشان کا نام آتا ہے۔
ارب پتی شخصیت کی تعداد میں تیسرا نمبر بھارت کا ہے۔ جہاں ارب پتی شخصیات کی تعداد 205 ہے۔ جن کی دولت 941 ارب ڈالر ہے۔ بھارت اس وقت تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ جس نے ٹیکنالوجی اور توانائی میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
بھارت میں سرفہرست ارب پتی مکیش امبانی ہیں جن کی دولت 92.5 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ گوتم اڈانی کی دولت 56.3 ارب ڈالر ہے۔
ارب پتی افراد کی فہرست میں جرمنی چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ جس میں ارب پتی افراد کی تعداد 171 اور ان کی مجموعی دولت 793 ارب ڈالر ہے۔ مینو فیکچرنگ، ریٹیل اور لاجسٹکس کے شعبوں میں جرمنی کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جرمنی میں پہلے نمبر پر ارب پتی شخص ڈیٹر شوارتز ہیں جن کی دولت 41 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر مائیک کوہنے ہیں جن کی دولت 39.6 ارب ڈالر ہے۔
روس 146 ارب پتی شخصیات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ جہاں ارب پتی شخصیات کی دولت 625.5 ارب ڈالر ہے۔ ارب پتی شخصیات کی دولت میں توانائی اور قدرتی وسائل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
روس کی ارب پتیوں شخصیات میں ویگت الپکپروف پہلے نمبر پر، الیگزی مورداشوف دوسرے اور لیونید مخیلسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کی ملک بدری
روس کے بعد فرانس ارب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔ جو دنیا کی لگژری صنعت کا مرکز ہے۔ برنار آرنو 233 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
