سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، ٹیم آج قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے علاوہ پنجاب پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے عہدیداران سے ملاقات بھی کریگی، ٹیم کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ریکی ٹیم کل راولپنڈی جائیگی، جہاں وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی انتظامات کا جائزہ لے گی۔
مزید پڑھیں:پسلیوں میں چوٹ سے بلیڈنگ ، بھارتی بیٹر شریاس ایئر آئی سی یو میں داخل
واضحر ہےسری لنکا کرکٹ ٹیم نے نومبر میں قومی ٹیم کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
