وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن(mike hesson) کا کہنا ہے کہ پرامید ہوں کہ بابراعظم شاندار واپسی کریں گے،وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے۔
قومی ٹیم کی شکست ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے، اظہر محمود
محمدحارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا،وہ نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے،عثمان خان اسپنرز کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتےہیں،انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیاگیاہے۔
ایشیاءکپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی،ایشیاءکپ کا فائنل کافی بڑا دن تھا،ٹی ٹوئنٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے ،سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجاہے۔
وقار یونس نے صائم ایوب کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنےکا مشورہ دیدیا
عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلنٹ ہے،ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کےذریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔
فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں،انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑےگا۔
