پی ایس ایل (psl)فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے ملاقات کی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔
محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کیے۔
پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیاں متوقع، ڈالر کے بجائے روپے میں لین دین کی تجویز
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت کی،انہوں نے فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہو گا،چارٹرڈ فرم ای وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔
واضح رہے پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے کنٹریکٹ دسمبر2025 میں ختم ہو رہے ہیں،اب پی ایس ایل فرنچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے،نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔
