بھارت میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اندور شہر میں اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا کے لیے نکلیں۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھوا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
کھلاڑیوں نے فوراً ٹیم کے سکیورٹی افسر کو واقعے سے آگاہ کیا، جنہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں جبکہ موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے موٹر سائیکل کا نمبر بھی نوٹ کر لیا۔
Disturbing incident in Indore, India
Two Australian women cricketers were touched inappropriately by a man on a motorcycle while walking to a café during the Women’s World Cup.
Cricket Australia confirmed the players reported the harassment to police. According to Indian… pic.twitter.com/OhgFYrtTYs
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 25, 2025
ان معلومات کی مدد سے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار شخص کا پہلے سے بھی مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
بھارت: کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا، آسٹریلوی ویمن کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی آسٹریلوی ویمن ٹیم کے کھانے کے دوران ہوٹل کی کینٹین میں چوہا نکل آیا تھا، جس کے بعد کھلاڑیوں نے دوڑ لگا دی تھی۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات کا پیش آنا بھارتی سکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔
