پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے برطانیہ آپریشن بحال ہو گیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان برطانیہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے PIA کا پاکستان کے لئے آج سے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔
وزیر دفاع نے پی آئی اے کے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا، تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر اورسیکرٹری دفاع نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے روٹس دوبارہ بحال ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے قیام کا نظریہ آج غیر معمولی آزمائش کا شکار ہے، پاکستان کا بھارت کو بھی بھرپور جواب
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندی سے حکومت کو مالی نقصان ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی آئی اے کے معیار کو دوبارہ بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن بحالی میں برطانوی ہائی کمشنر کا کلیدی کردار رہا۔

پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پہلی پرواز آج دن 12 بجکر5منٹ پر روانہ ہوئی ، پہلی پرواز بوئنگ ٹرپل سیون کے ذریعہ 273 مسافروں کو لیکر مانچسٹر روانہ ہوئی، پی آئی اے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی ۔
پروازیں ہفتے اور منگل کے روز آپریٹ ہوں گی ، پی ائی اے کی پرواز پی کے 701برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی ۔ مانچسٹر سے پرواز شام 7 بجے روانہ ہوگی اور صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔
پی آئی اے دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں بھی شروع کرے گی ، واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ نے پی آئی اے پر پانچ سال قبل پابندی عائد کردی تھی۔
