پاکستان سپر لیگ (psl)کے سی ای اوسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11، 6 وینیوز پر کرانے کا ارادہ ہے،کوشش ہے پشاور میں میچز کرانےکیلیے اسٹیڈیم کو اس بار تیار کریں،فیصل آباد میں پی ایس ایل 11 کے میچز کرائے جائیں گے،2نئی ٹیمیں بھی شامل ہونگی،نومبر میں کام شروع کردیا جائے گا۔
بشکریہ پی ایس ایل یوٹیوب
پی ایس ایل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو ہم نے پی ایس ایل ملتوی کرکے سب کو دبئی بھیج دیا،سیز فائیر کے بعد دوبارہ پی ایس ایل کے میچز کرانے کیلیے انتظامات کیے گئے۔
پی سی بی انتظامیہ کا تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا انتہائی افسوسناک ہے،ملتان سلطانز
پی ایس ایل کی وجہ سے ہمارے پاس ڈیٹا پیک،اسٹیٹس اور اچھی کرکٹ آئی،سیزن 10میں ہمارا پہلی اننگ میں ایوریج اسکور 187 رہا،جبکہ پچھلے سیزن میں ایوریج اسکور 167 تھا۔
19مرتبہ ایک ہی ایڈیشن میں 200 سے زائد اسکور بنا،ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے 520 لگے،جبکہ سب سے زیادہ 435 وکٹیں حاصل کی گئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے بڑا ٹوٹل بھی ایڈیشن10میں 263 بنا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چیز کیا،لگاتار تیسرا فائنل تھا جو آخری اوور تک گیا،647فیصد ویورشپ اس سیزن میں زیادہ ہوئی،3.4بلین ویورشپ آخری سیزن میں رہی۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی رکنیت کی منسوخی پر اپنا لائحہ عمل بتا دیا
بہت سی پارٹیز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں،ویلیوایشن کے ٹی او آرز اس سال مارچ میں ہی تمام فرنچائز نے طے کرلیے تھے،اس ہفتے کے آخر تک ویلیوایشن مکمل ہوجائے گی،ویلیوایشن میں جو مارکیٹ ویلیو ملے گی وہ فرنچائزز کو آفر کی جائے گی۔