بولی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک ایسے اداکار ہیں جو اپنے کرداروں اور انتخاب میں ہمیشہ نرالے نظر آتے ہیں۔ اشتہاری ماہر پرہلاد ککڑ نے کہا کہ ایک وقت میں عامر خان کو ایک اشتہار کے لیے 16 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے، جو کہ شاہ رخ خان کی طلب کردہ رقم سے دوگنی سے بھی زیادہ تھی۔
پرہلاد ککڑ نے انٹرویو میں کہا کہ اس اشتہار کا آئیڈیا ایک امریکی اشتہار سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا، جس کے لیے سب سے پہلے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا گیا، شاہ رخ نے اس کام کے لیے 6 لاکھ روپے کا معاوضہ مانگا، مگر بعد میں اشتہاری ٹیم نے فیصلہ کیا کہ عامر خان اس کردار کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔
بل گیٹس کا بھارتی ڈرامے کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں پہلا ڈیبیو
ککڑ کے مطابق عامر خان اُس وقت نیا چہرہ ضرور تھے مگر ان کی معصوم اور دلکش شخصیت نے برانڈ کو ایک منفرد پہچان دی، نتیجتاً، انہیں 16 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا، جو اُس زمانے میں ایک غیر معمولی رقم تھی۔
واضح رہے کہ دونوں سپر اسٹارز اُس وقت اپنی ابتدائی کامیابیوں کے سفر میں تھے۔ شاہ رخ خان اپنی پرجوش اداکاری سے ناظرین کو متوجہ کر رہے تھے، جبکہ عامر خان کی سادہ مگر پُراثر اداکاری نے انہیں “بوائے نیکسٹ ڈور” کا لقب دلایا۔