خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب 2 دھماکوں کے باعث ایس پی آپریشن سمیت 3 جوان شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق غلمینہ چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرا دھماکہ معائنہ کیلئے جاتے ہوئے ایس پی آپریشن کی گاڑی پر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت تین جوان شہید ہو گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ہنگو دھماکے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے ۔
باجوڑ، کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
صدر آصف علی زرداری نے ہنگو میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد امن کے دشمن ہیں، بزدلانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے شہید ایس پی آپریشن کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
ایس پی آپریشن زبیر


