معروف امریکی بزنس مین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس مشہور بھارتی ٹی وی سیریل کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی کے سیکوئل میں ایک مختصر کردار میں نظر آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیٹس کا یہ خصوصی ڈیبیو ایک پرومو ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا، جس میں وہ ویڈیو کال کے ذریعے سیریل کی مرکزی کردار تُلسی ویرانی سے بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
امیتابھ بچن کو ڈر تھا کہ کوئی انہیں فلم نہیں دے گا، فلمی مورخ
پرومو میں تلسّی گیٹس کا استقبال کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نمستے بل جی، آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی جس پر گیٹس مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، شکریہ تلسّی جی، خوشی مجھے بھی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی نے اس پرومو میں ہندی زبان میں بات کی، جو مداحوں کے لیے ایک حیران کن اور خوشگوار لمحہ تھا، سوشل میڈیا پر پرومو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس کا یہ نیا روپ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا۔
2025 میں کون سے اے آئی کورسز فائدہ مند؟ 10 بہترین پروگراموں کی فہرست
واضح رہے کہ پرومو دراصل گیٹس فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد صحت، ہمدردی اور معاشرتی تبدیلی کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
