میامی، فٹبال سپراسٹار لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کر دی ہے، نئی توسیع کے تحت میسی اب 2028 تک انٹر میامی کی نمائندگی کریں گے۔
کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی نے فٹبال کے شائقین میں ایم ایل ایس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
میسی نے کہا کہ وہ انٹر میامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دبئی میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
یاد رہے کہ میسی 2023 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کرانٹرمیامی میں شامل ہوئے تھے۔
