جنوبی کوریا میں خاتون نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں عمارت کو ہی آگ لگا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا نے خاتون نے اپنے گھر میں لال بیگ مارنے کے لیے آگ پھیلانے والا آلہ استعمال کیا جس کی وجہ سے عمارت میں ہی آگ لگ گئی۔
خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ لائٹر اور آگ پھیلانے والے آلے کی مدد سے لال بیگ کو مارنا چاہتی تھی۔ لیکن اس دوران گھر کے دوسرے سامان کو بھی آگ لگ گئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عمارت میں آگ لگنے کے باعث کے باعث رہائشی خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ دیگر جان بچانے کے دوران دیگر 8 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون پر حادثاتی طور پر آگ لگانے اور ان کی غیر ذمہ داری سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جس پر متعدد دفعات عائد ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ ڈیلیوری ایپ سے لاکھوں کا فراڈ، دو سال تک مفت کھانے کی انوکھی واردات
پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ لینے درخواست کر دی۔
