اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں تعینات پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ افسرکی رہائش گاہ پر پیش آیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرواقعہ کو خودکشی قراردیا جا رہا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ایس پی عدیل اکبرکے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ترجمان پولیس سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف کریک ڈاؤن
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آئی جی نےمعاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اوراسلام آباد پولیس کے دیگراعلی افسران بھی پمز اسپتال پہنچ گئے
عدیل اکبرکی نمازجنازہ پولیس لائنزمیں ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز، سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جسد خاکی کوسرکاری اعزازمیں آبائی گائوں روانہ کردیا گیا۔
