قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کے پانچ سال بعد پہلی پرواز 25 اکتوبر کو پاکستان سے برطانیہ روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارہ مکمل طور پر تیار کرلیا ہے، جبکہ ایک خصوصی ٹیم برطانیہ میں انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ چکی ہے۔
سی ای او پی آئی اے عامر حیات ذاتی طور پر برطانوی فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن برطانیہ کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور تمام تکنیکی و سیکیورٹی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پانچ سال بعد پی آئی اے کے طیارے ایک بار پھر برطانوی ایئرپورٹس پر لینڈ کرنے کے لیے تیار ہیں، جو قومی ایئرلائن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
راستوں کی بندش، پی آئی اے نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا
