بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے حال ہی میں کاجول اور ٹوِنکل کے شو میں اپنی والدہ سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نظم سنائی۔
جھانوی نے کہا کہ میری والدہ ابتدا میں نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں، وہ ہمیشہ ہماری حفاظت پر زور دیتی رہیں، اور اُس وقت ماں بہت سخت تھیں کہ ‘میں نہیں چاہتی تم اداکارہ بنو’۔
سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف
جھانوی کپور نے اپنی والدہ کے لیے ایک ذاتی نظم بھی سنائی اس نظم کے بول ہیں “میں بچی تھی، پھر اچانک ایک دن وہ حق کھو دیا، جو لاڈ مانگتی تھی، اُس سے منہ موڑ لیا, میں اپنی آواز کھو کے اپنی ماں کی آواز میں بات کرتی ہوں، اسی ذریعے میں اُن کے پاس بھی رہتی ہوں۔”
شو کے دوران، جانوی نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ راز بھی بتائے، جن میں عمر، تعلقات اور شوبز کے تجربات شامل تھے۔
پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر شوہر کا جذباتی پیغام، بہترین بیوی اور ماں قرار
واضح رہے کہ سری دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کی آئیکونک اداکارہ اور پہلی خاتون سپر اسٹار تھیں، جنہوں نے بولی وڈ اور جنوبی فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری اور حسن سے مداحوں کے دل جیتے۔ وہ نہ صرف جذباتی کرداروں میں مہارت رکھتی تھیں بلکہ کامیڈی، رومانوی اور ڈرامائی کرداروں میں بھی کمال دکھایا۔ لیکن 24 فروری 2018 کو دبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں، مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔
