فلکیاتی ماہرین کے مطابق 23 اکتوبر کی شام آسمان پر ایک دلکش نظارہ دیکھنے کو ملے گا، جب چاند کا باریک ہلال، مریخ (Mars) اور عطارد (Mercury) ایک ہی قطار میں آسمان پر نمودار ہوں گے، یہ منظر سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جنوب مغربی افق پر دکھائی دے گا۔
امریکی ویب سائٹ اسپیس کے مطابق چاند صرف 6 فیصد روشن ہوگا اور سورج کے غروب ہونے کے تقریباً پانچ ڈگری کے فاصلے پر نظر آئے گا اور اس کے ساتھ ہی مریخ اورعطارد ایک دوسرے کے قریب واقع ہوں گے، جس سے تینوں فلکی اجسام ایک نایاب فلکی ترتیب میں دکھائی دیں گے۔
سورج کے گرد گردش کرتا دوسرا چاند، زمین کے ساتھ 2083 تک رہے گا، ناسا
اگر موسم صاف ہوا تو ناظرین کو یہ منظر بغیر دوربین کے بھی دکھائی دے سکتا ہے، تاہم بائنکیولرز یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنے سے یہ نظارہ مزید واضح اور دلکش ہو جائے گا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ فلکی ترتیب ایک مختصر وقت کے لیے دکھائی دے گی، غروبِ آفتاب کے فوراً بعد جنوب مغرب کی سمت دیکھیں۔
